مستحکم جمہوریت و معیشت کے لیے مل جل کر کام کرنا ضروری - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

مستحکم جمہوریت و معیشت کے لیے مل جل کر کام کرنا ضروری - نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے طاقتور افواج اور اس کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ستائش کرتے ہوئے مستحکم معیشت ، جمہوریت اور انسداد دہشتگردی کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایبٹ آباد کاکل ملٹری اکیڈمی میں ایک خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ مستحکم معیشت ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے بغیر قابل اعتبار دفاعی نظام کی برقراری ناممکن ہے۔
نواز شریف نے فوجی سربراہ کی غیرمعمولی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنرل راحیل شریف جیسے عہدیداروں اور افسروں کی زندگی اور ان کے طور اطوار کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہیے جو حب الوطنی ، پیشہ وارانہ مہارت ، ہمہ تن انہماک اور مادر وطن کی خدمت کے عہد کی تکمیل کے لیے جان نچھاور کرتے ہیں۔ انہوں نے یاددہانی کرائی کہ جنرل راحیل شریف شہید میجر شبیر شریف کے برادر ہیں جن پر ملک اور قوم کو فخر و ناز ہے۔

We have to work together, Nawaz Sharif tells armed forces

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں