یمن میں امریکی ڈرون حملہ - 18 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

یمن میں امریکی ڈرون حملہ - 18 افراد ہلاک

یمن کے وسطی صوبہ البیضا میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں القاعدہ کے 15 مشتبہ عسکریت پسند اور تین شہری ہلاک ہو گئے۔ امریکہ وہ واحد ملک ہے جو یمن میں ڈرون حملے کرتا ہے۔ تاہم یمن کے حکام شاذ و نادر ہی اس خفیہ پروگرام کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ یمن اسامہ بن لادن کے آبا و اجداد کا علاقہ ہے اور جزیرہ نما عرب میں یمن ہی کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا گڑھ مانا جاتا ہے اور امریکہ میں ہونے والے متعدد حملوں کو القاعدہ کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

Eighteen killed in US drone strike on Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں