مصر صدارتی انتخاب - بائیں بازو کے حمدین صباحی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

مصر صدارتی انتخاب - بائیں بازو کے حمدین صباحی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مصر کے بائیں بازو کے سیاستداں حمدین صباحی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی خاطر آج سرکاری طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس طرح وہ آئندہ ماہ منعقد شدنی انتخاب کے لیے دوسرے امیدوار بن گئے ہیں۔ جبکہ پہلے امیدوار فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی بھی مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کے منتخب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ انتخاب 26-27 مئی کو منعقد کیا جانے والا ہے۔ مصری پاپولر کرنٹ نامی سیاسی اتحاد کے سربراہ صباحی سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں ایک رکن پارلیمنٹ تھے۔ وہ 2012 کے صدارتی انتخاب میں تیسرے مقام پر رہے جس میں اخوان المسلمون کے محمد مرسی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Left-wing outsider Hamdeen Sabahi to run for Egypt president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں