تلنگانہ اسمبلی و لوک سبھا انتخابات - سہ رخی مقابلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

تلنگانہ اسمبلی و لوک سبھا انتخابات - سہ رخی مقابلہ

تلنگانہ میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں سہ رخی مقابلہ ہوگا۔ تلگودیشم پارٹی اور بی جے پی اتحاد کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی اور کانگریس اپنے طورپر تنہا مقابلہ کررہے ہیں۔ کانگریس کے ساتھ مفاہمت یا انضمام کو مسترد کرتے ہوئے ٹی آرایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ ان کی پارٹی30اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات میں تنہا ہی مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے 19 کے منجملہ 73اسمبلی نشستوں کیلئے امیدوار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ 17 کے منجملہ 7 لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا جہاں نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ کانگریس نے جو نشستوں کی تقسیم پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ساتھ معاملت کررہی ہے۔ 16 پارلیمانی نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کیلئے ناموں کااعلان کیا اور سی پی آئی کیلئے ایک نشست چھوڑ دی۔ ٹکٹ طلب کرنے والوں کے دباؤ کے پیش نظر کانگریس نے تاحال اسمبلی حلقوں کیلئے نامو ں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تلگودیشم بی جے پی نشستوں کی تقسیم کے معاہدہ کے بموجب بی جے پی تلنگانہ میں 47 اسمبلی حلقوں اور 8پارلیمانی حلقوں پر مقابلہ کرے گی، تاہم دونوں جماعتوں کے ٹکٹ شائقین کے حامیوں نے جنہیں مفاہمت کے باعث ناکامی کا خدشہ ہے آج دوسروں دن بھی احتجاج کیا۔ قومی جمہوری محاذ کو ایک بڑا استحکام دیتے ہوئے تلگودیشم کل ایک دہے کے وقفہ کے بعد بی جے پی زیر قیادت اتحاد میں واپس ہوگئی۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ دینے کے بعد کانگریس کو تلنگاہن میں بہترمظاہرہ کی توقع ہے۔ ٹی آرایس کو توقع ہے کہ علیحدہ ریاست احتجاج کی قیادت کرنے پر رائے دہندے پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ بی جے پی جس نے علیحدہ تلنگانہ کی حمایت کی امید کرتی ہے کہ تلنگانہ میں تلگودیشم اتحاد سے فائدہ ہوگا۔

Lok Sabha Elections 2014: Telangana to Witness Triangular Fight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں