شہریوں کو محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کا تیقن - آندھرا پردیش گورنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

شہریوں کو محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کا تیقن - آندھرا پردیش گورنر

ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریاست کے تمام شہریوں کیلئے محفوظ پینے کے پانی کو یقینی بنائیں۔ یہاں ایک جائزہ میٹنگ میں گورنر نے تمام کثیر منزلہ رہائشی کمپلیکس اور کاروباری ادارے کے احاطوں میں آبی استعمال کیلئے لازمی دیکھ بھال پر بھی زور دیا۔ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ زیر زمین پانی کی دوبارہ بڑے پیمانہ پر بھرپائی کو یقینی بنائیں۔ سرکاری عہدیداروں کی نمائندگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے بتایاکہ تمام فلاحی اسکیموں کا مقصد عام آدمی کے حالات کو بہتر بنانا ہے، بلکہ ساتھ ہی نچلی سطح پر ان پر عمل آوری اہمیت رکھتی ہے، جب کہ اس اہم رابطہ کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت عامہ و طبابت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام پبلک ہیلتھ سنٹر بالخصوص قبائلی و دور دراز کے مقامات میں مناسب اندازمیں ادویات رکھیں تاکہ موسم گرما میں پانی سے پھیلنے والی کسی بھی بیماری سے نمٹا جاسکے۔ محکمہ بلدیہ و پنچایت راج کے عہدیداروں نے ریاست کی مختلف بستیوں میں پینے کے پانی کے وسائل اور آبی تقسیم کے موقف پر رپورٹ پیش کی۔ ایم اے اور یوڈی پرنسپال سکریٹری ایس کے جوشی نے گورنر کو بتایاکہ قواعد کے مطابق ہر خاندان کو 70تا150لیٹر محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے تمام ضروری اقدامات روبہ عمل لائے گئے ہیں۔ گرمائی عملی منصوبہ کے تحت دستی پمپس اور برقی سے استعمال کئے جانے والے غیر متحرک ٹینکس کی مرمت کی گئی ہے۔ جوشی نے بتایاکہ حیدرآباد کے آبی ذخائر کی سطح آب ٹی ایم سی میں 39,783 کے برخلاف 21,713 ہے، جورواں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جی ایچ ایم سی کے مرکزی علاقہ میں ہر خاندان کو پانی سربراہ کاے جارہا ہے اور تمام مضافاتی علاقہ میں دو یا تین دن میں ایک مرتبہ پانی فراہم ہورہا ہے۔ گرمائی عملی منصوبہ کے تحت آئی بی بورڈ نے برقی تنصیبات کی مرمت یا گندے پانی کی نکاسی کی نالیوں کی صفائی کیلئے ہراو و ایم ڈویژن کو 35لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جی ایچ ایم سی علاقہ میں کنکشن کی مجموعی تعداد 8لاکھ سے زائد ہے، جب کہ تقریباً600 کیلو میٹر طویل سربراہی اور 7980 کیلو میٹر طویل آبی تقسیم پائپ لائنس موجود ہیں۔ منصوبہ ہے کہ ضرورت کی صورت میں 24گھنٹے پانی کی سربراہی کویقینی بنایاجائے۔ آبی بورڈ کی مہینہ واری آمدنی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے ایچ ایم ڈبلیو ایس نے 2013-14 کے درمیان 763کروڑ روپئے وصول کئے ہیں۔

AP Governor directs to ensure safe drinking water for all

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں