President, Vice-President, PM greet people on Ram Navami
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے آج قوم کو رام نوامی جو کل منعقد ہوگی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ بھگوان رام کی زندگی اور ان کی راست بازی، رحم و یکجہتی کے نظریات پر عمل کریں جو ایک منصفانہ ااور پرامن سماج کیلئے ضروری ہے۔ صدرجمہوریہ نے رام کو"مریادا پروشوتم" قرار دیا جو بے غرض خدمت اوراعلیٰ اخلاق پر مبنی اصولوں کے مجسم تھے۔ عظیم قوم کی تعمیر کیلئے خود کو وقف کرنے اور رام کے سچائی کے پیام کو عام کرنے عوام پر زورد یتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تہوار ہم میں اپنی ضزندگیوں کو رام کی زندگی اور کارناموں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرے۔ ڈاکٹر انصاری نے کہاکہ جب بھگوان رام کا یوم پیدائش کو منارہے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ان کے سچائی، رحم اور یکجہتی کے نظریات کو بھی اپنائیں تاکہ ہم آہنگ سماج تعمیر کیا جاسکے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں