22/اپریل واشنگٹن ایجنسیاں
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اسے ایسی معلومات حاصل ہوئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں دوبارہ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں ۔ واشنگٹن میں امریکی وزراتِ خارجہ کے مطابق فی الحال یہ تحقیق جاری ہے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ کفر زیتا میں ان ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار کون ہے مزید یہ کہ اس علاقہ میں انتہائی زہریلی کلورین گیس کا استعمال کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق بین الاقوامی ادارے او پی سی ڈبلیو نے اعلان کیا تھا کہ شام کے 80 فی صد کیمیائی ہتھیار وہاں سے ہٹا لئے گئے ہیں یا انہیں ضائع کیا گیا ہے ۔ US: signs point to Syria using chlorine gas in attacks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں