15/اپریل اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان کے سنیٹ ( ایوان بالا ) نے ایک قرار داد منظور کی جس کے ذریعہ وزیر اعظم نواز شریف کو پابند کیا گیا کہ وہ کم از کم ہفتہ میں ایک دن ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کریں ۔ وزیر اعظم نواز شریف گذشتہ سال وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سے سینٹ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ متحدہ قومی تحریک کے رکن طاہر شہیدی کی تحریک سے قراد پیش کی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ایوان بالا کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ اس طرح انہوں نے ایوان بالا کے وقار کو گھٹا دیا ہے ۔ ایوان کے قوانین میں ترمیمات کے ذریعہ وزیر اعظم کو پابند کیا گیا کہ وہ جب بھی اجلاس میں حاضر ہوں ، وہ ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں ۔ وزیر اعظم کو پابند کیا گیا کہ وہ ہفتہ میں کم از کم ایک بار وقفہ صفر کے دوران حاضر ایوان رہیں۔ ایوان بالا کے صدر نشین نیر بخاری نے حکومت کو وارننگ دی کیونکہ حکومت ہدایت کے باوجود قومی سیکورٹی پالیسی ایوان کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہی۔ Pak Senate adopts resolution binding PM to attend its session
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں