ممبئی میں فوٹو جرنلسٹ کی عصمت ریزی - 3 ملزمین خاطی قرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

ممبئی میں فوٹو جرنلسٹ کی عصمت ریزی - 3 ملزمین خاطی قرار

ممبئی۔
(پی ٹی آئی)
سیشن کورٹ نے تین ملزمین کو جن پر شکتی ملز کے احاطہ میں ایک فوٹو جرنلسٹ کی عصمت ریزی کا الزام ہے تعزیرات ہند کے ایک ایسے دفعہ کے تحت خاطی پایا ہے جس میں ترمیم کی گئی ہے یہ دفعہ ان مجرموں کے لئے بنایا گیا ہے جو بار بار اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ وجے جادو، قاسم بنگالی اور محمد سلیم انصاری کو جج نے تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت خاطی پایا ہے۔ ان تینوں کو پہلے ایک ٹیلی فون آپریٹر کی عصمت ریزی کے الزام میں سزا ہوچکی ہے۔ دفعہ 376 ای2012میں دہلی میں ہوئے اجتماعی عصمت ریزی کے معاملے کے بعد وضع کیا گیا ہے اور اس دفعہ کے تحت سزا ہونے پر زیادہ سے زیادہ سزائے موت دی جاسکتی ہے۔ عدالت کل ان تینوں کی سزا کا اعلان کرے گی۔ ان تینوں کو عدالت ٹیلیفون آپریٹر کی عصمت ریزی کے معاملہ میں عمر قید کی سزا سناچکی ہے۔ ٹیلی فون آپریٹر کی عصمت ریزی کا واقعہ فوٹو جرنلسٹ کی عصمت ریزی کے واقعہ کے ایک ماہ پہلے پیش آیا تھا۔ 22سالہ فوٹو جرنلسٹ شکتی ملزم کے ویران کمپاونڈ میں اپنے ساتھی کے ساتھ کچھ تصاویر لینے گئی تھیں جہاں وجے جادوھ، قاسم بنگالی، سلیم انصاری، سراج الرحمن اور نابالغ لڑکے نے اس کی عصمت ریزی کی۔

Shakti Mills gang-rape verdict: 3 get death, another gets life

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں