31/مارچ نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
سپریم کورٹ نے آج ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر مرکز سے جواب مانگا جس میں لوک پال کے چیرپرسن اور ارکان کے تقرر کے عمل کے بارے میں مرکز سے جواب مانگا گیا۔ جسٹس آر ایم لودھا اور جسٹس کرین جوزف پر مشتمل بنچ نے نوٹس جاری کی اور مرکز سے کہاکہ وہ اندرون 4ہفتے سرچ کمیٹی قواعد 2014 جو لوک پال اور لوک آیوکت قانون 2014 کے تحت وضع کئے گئے ہیں کا قانونی جواز پیش کرے۔ سالیسٹر جنرل موہن پرسارن نے جو عدالت میں موجودتھے، مرکز کی جانب سے یہ نوٹس قبول کرلی۔ غیر سرکاری تنظیم کامن کاز نے وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ یہ درخواست داخل کی ہے جس میں ان قواعد کو غیر قانونی قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔Supreme Court seeks response from Centre on selection process of Lokpal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں