President presents Padma awards
صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج راشٹرا پتی بھون میں منعقدہ تقریب میں پدما ایوارڈس تقسیم کئے۔ ممتاز سائنسداں ڈاکٹر آر اے ماشیلکر کو پدما ویبھوشن، 12پدما بھوشن اور 53 پدما شری ایوارڈس تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹر ماشیلکر کے علاوہ جنہیں پدماویبھوشن سے نوازا گیا، فلم اسٹار کمل ہاسن بھی ان 9شخصیتوں میں شامل ہیں جنہیں پدما بھوشن عطا کیا گیا جبکہ اداکارہ ودیا بالن کو پدما شری ایوارڈدیاگیا۔ اس موقع پر موجود معززین میں نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، وزیراعظم منموہن سنگھ، وزیر داخل سشیل کمار شنڈے اور دیگر کئی اہم شخصیتیں شامل تھے۔ دیگر پدما بھوشن ایوارڈ یافتگان میں پروفیسر انیس الزماں، پی گوپی چند، پروفیسر جیثت راج بال چندر جوشی، وجیندر ناتھ کول، پروفیسر(ڈاکٹر) نیلم کلیر، پروفیسر لائیڈ روڈ ولف اور پروفیسر سوزین روڈولف شامل ہیں۔ ڈاکٹر اے راما کرشنن کو بعداز مرگ پدما بھوشن ایوارڈعطا کیاگیا۔ اداکارہ ودیا بالن کے علاوہ دیگر 52 پدما شری ایوارڈ یافتگان میں ڈاکٹر ناہید عابدی، ڈاکٹر کرشنا کمارمن سکھ لال آچاریہ، ڈاکٹر سبھرد کمار آچاریہ، شیکھر باسو، پروفیسر( ڈاکٹر) بلرام بھارگو، پروفیسر اشوک چکردھر، ساوتری چٹرجی، چھک چھک چھوارا، ڈاکٹر سنیل دباس، پروفیسر بمن بہاری داس، ڈاکٹر رماکانت کرشنا جی دیشپانڈے، ایلم اندرا دیوی، پروفیسر جی این دیوی شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں