Russian soldier kills Ukraine navy officer in Crimea
روس اور یوکرین کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں وزارت دفاع نے بتایاکہ روس کی طرف سے اپنے ملک میں ایک روسی فوجی نے یوکرین کی بحریہ کے ایک عہدیدار کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ یوکرین کے سربراہ حکومت آرسینی یتسینوف کے مطابق روسی دستے ابھی بھی سرحد سے 30کلو میٹر کے فاصلہ پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یوکرین اور مغربی دنیا کے مطالبات کے باوجود ان دستوں کو سرحدوں سے واپس نہیں بلایا گیا ہے۔ یتسینوف کے مطابق مشرقی یوکرین میں پرتشدد کارروائیوں کا مقصد اشتعال دلانا اور غیر ملکی دستوں کویوکرین میں پیشقدمی کی ترغیب دینا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں