این ڈی اے کو اقتدار حاصل ہوگا - لارڈ دیسائی کی پیشین گوئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

این ڈی اے کو اقتدار حاصل ہوگا - لارڈ دیسائی کی پیشین گوئی

سرکردہ این آر آئی و ماہر معاشیات لارڈ میگھناد دیسائی نے آج پیشنگوئی کی کہ ہندوستان میں رواں عام انتخابات میں بی جے پی کی زیر قیادت اتحاد کو کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان میں معاشی ترقی میں اضافہ کریں گے جبکہ بی جے پی۔ این ڈی اے نئی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے یہاں منعقدہ گلوبل ویلتھ منیجمنٹ پروگرام کے دوران معیشت و سیاست کے زیر عنوان اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے ایجنڈہ میں انفراسٹرکچر کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور مودی کی حکومت میں سرمایہ کاری کی فضا سازگار ہوگی۔

BJP-NDA poll win is 'done deal', says UK's Lord Desai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں