26/اپریل ماسکو اے۔ایف۔پی
روس نے یوکرین میں زیر حراست او ایس سی ای مشن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں آزاد کرانے ممکنہ کوشش کرنے کا عہد کیا ہے۔ یورپ نواز سیکوریٹی ادارہ کے لیے تعینات سفیر اندری کیلن نے ریانوستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔ روس او ایس سی ای رکن کی حیثیت سے اس سلسلہ میں ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے۔ ہم ان کی خیر و عافیت سے آگاہ ہیں اور نہ اس بات سے باخبر ہیں کہ انہیں کہاں اور کس حال میں رکھا گیا ہے؟ کیلین نے یہ بھی کہا کہ ان پر گزرنے والے واقعات کے لیے یوکرینی حکام ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے ہی مشن کو مدعو کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گروپ میں ترجمان اور ڈرائیورس بھی شامل تھے۔ ٹیم کے چار ارکان کا تعلق جرمنی سے ہے جن میں 3 ارکان فوج میں شامل ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علیحدگی پسندوں اور روس کے درمیان گہرے روابط ہیں۔
Russia calls for release of OSCE team in Ukraine
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں