پاکستان میں جیو ٹی وی بند کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-24

پاکستان میں جیو ٹی وی بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی انتہائی طاقتور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کے علاوہ پاکستانی وزارت دفاع نے میڈیا کے نگراں ادارہ سے رجوع ہو کر جیو ٹی وی کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے ملک کے ممتاز نیوز چینل کو بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ تازہ تنازعہ جیو ٹی وی کے ممتاز اینکر حامد میر پر کراچی میں ہفتہ کے روز ہوئے حملہ کا نتیجہ ہے۔ حملہ کے فوراً بعد حامد میر کے بھائی نے چینل کے دفتر پہنچ کر خفیہ ایجنسی اور اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کے علاوہ ایجنسی میں موجود بعض عناصر کو حملہ کے لیے مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ چینل برابر اس الزام کی تشہیر کرتا رہا تاہم اس نے حال ہی میں اس کی نمائش بند کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ متاثرہ اینکر کے خاندان کا نظریہ ہے اور حامد میر نے حملہ سے قبل ایسے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
جیو نیوز پر ملک کے ممتاز اداروں پر کیچڑ اچھالنے اور اس کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پیمرا کے ترجمان فخرالدین مغل نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ ماہرین کی ایک ٹیم اس کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ پیمرا نے شکایت کی جانچ کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جسے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Hamid Mir shooting: Pakistan's Geo TV calls for inquiry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں