پاکستان 12 مشتبہ طالبان کو رہا کرنے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

پاکستان 12 مشتبہ طالبان کو رہا کرنے تیار

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان، ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان کے ساتھ دوسرے مرحلہ کی راست امن بات چیت کی راہ ہموار کرنے اور اعتماد سازی اقدامات کے طور پر 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو رہا کر دے گا۔ دورہ چین پر نکلے ، وزیر اعظم نواز شریف نے 12 مشتبہ طالبا ن کی رہائی کی منظوری دے دی۔ میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے تاہم وضاحت کی کہ دفتر وزیر اعظم کی جانب سے ان اطلاعات کی تصدیق ہنوز باقی ہے۔ گذشتہ بار دفتر نواز شریف نے اس بات سے صاف انکار کر دیا تھاکہ وزیر اعظم نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے تھے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے 15 اپریل کو یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت نے غیر عسکری 13 ارکان ممنوعہ تنظیم کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اظہار خیر سگالی کا ایک حصہ ہے، اس اعلان سے دو روز قبل ہی حکومت نے 19 طالبان کو رہا کر دیا تھا۔ حکومت نے تاہم تحریک طالبان پاکستان کے اس مطالبہ کی یکسوئی پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں ان کی آزادانہ نقل و حرکت کے لئے ایک امن زون قائم کیا جائے ۔ ٹی ٹی پی نے یہ جواز بھی قائم کیا تھا کہ امن علاقہ قیام سے فریقین کے لئے امن بات چیت میں آسانیا ں پیدا ہوں گی ۔

Pakistan to release 12 Taliban militants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں