پی ٹی آئی
لیبیا کے عبوری وزیر اعظم عبداللہ الثانی اپنے خاندان پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کی کوشش کے بعد وزارت اعظمی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ عبداللہ الثانی نے جنرل نیشنل کانگریس کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ انہوں نے اپنے مکتوب کے ذریعے عوا م سے معذرت چاہتے ہوئے کہ وزارات اعظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے اس طرح کی پر تشدد کاروائیوں کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ عبداللہ الثانی نے کہا کہ انہیں اور ان کے افراد خاندان کوخطرہ ہے ۔ مستعفی ہونے والے وزیر اعظم کا یہ بیان ایک سرکاری ویب سائیٹ پر جاری کیا گیا۔ گذشتہ شب وزیر اعظم کے افراد خاندان پر عسکریت پسند وں کی جانب سے حملہ کی کوشش کی گئی تھی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان کے مطابق اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ عبداللہ الثانی کے استعفی کے بعد جنرل نیشنل کانگریس متبادل کو منتخب کرے گی۔ واضح رہے کہ لیبیا میں تیل کی بندرگاہوں پر باغیوں کی جانب سے قبضہ کے بعد علی زیدان لیبیا سے فرار ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد جنرل نیشنل کانگریس نے جاریہ ماہ کے اوائل میں عبداللہ الثانی کو عبوری وزیرا عظم کے طور پر منتخب کیا تھا۔
Libya's PM resigns after assault on family
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں