پی ٹی آئی
امریکی شہر میں ایک گلہری کسی طرح بھٹک کر ایک کمیونٹی سنٹر میں داخل ہو گئی جہاں اس نے عمارت میں بجلی کے سازو سامان کو 3 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا ۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انڈیانا کہ میکملن پارک میں کمیونٹی سینٹر کا افتتاح جون میں مقرر ہے ۔ گلہری کسی طرح بھٹک کر عمارت میں بجلی کے آلہ میں پھنس گئی اور اس کی چھیڑ چھاڑ سے ہیٹنگ اور ایئر کنڈشنگ نظام کے علاوہ بائلنگ نظام کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔ فورٹ وین پارکس ڈپارٹمنٹ عہدیداروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آخر کار گلہری اپنی جان گنوا بیٹھی ۔ دی جنرل گزٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے پارکس ڈائرکٹر المول کے حوالہ سے بتایا کہ انشورنس کمپنی تمام نقصانات کی پاجپائی کرے گی۔ رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ عملہ ، مرمت میں رات دن مصروف ہے تاکہ عمارت ( کمیونٹی سینٹر ) کا افتتاح معئنہ وقت پر ہو۔ میکمیلن آئس ایرنا کو 2009 میں بند کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2 ملین ڈالر کے ایک پراجکٹ کے تحت اب اسے کمیونٹی سینٹر میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں باسکٹ بال کھیل کے علاوہ انڈر ورٹریک اور دیگر کھیل و تفریح سے متعلق سرگرمیوں کا انتظام رہے گا۔
Squirrel blamed for $300K damage to Indiana community center
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں