پاکستان نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

پاکستان نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

اسلام آباد
رائٹر
پاکستاننے طالبان کے ساتھ امنمذاکرات کو پٹری پر لانے کی غرض سےکم ام کم 16طالبان قیدیوں کو آزادکر دیا ہے ۔ یہ اقداموزیر اعظمنواز شریفکی منظوری سےکیا گیا۔پاکستانیطالباننے یکم مارچ کو ایک ماہ کی جنگ بندی نافذ کی تھی مگر اس ہفتہکہا ہے کہ وہ فائر بندی کو آگے نہیں بڑھائیں گے کیونکہحکومتان کےمطالبات ماننے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کے مطالباتہیں کہ افغانستانسے متصلتین خود مختار قبائلی علاقوںسے فوج کو ہٹانا اور 800 قیدیوںکیرہائی شامل ہے۔جنہیںباغی گروپ بے قصور رشتہ دار بتاتا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے سیاسیایجنٹنے جو قبائلیخطہمیں اعلی سرکاری افسر ہیں ، تصدیق کی ہے کہ حکومتنے مصالحتیکوششوںکو فروغدینے کی خاطر ان قیدیوں کی رہائیشروع کر دی ہے جو لڑائیکی وجہ سے نہیں پکٹے گئے تھے ۔ اب دوسر ے دور کی بات چیت بھی کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی ہےکیونکہطالبان نے کل یہ اعلان کر دیا ہے کہوہ جنگ بندی میں توسیع نہیںکریں گے نیز خبردار کیا ہے کہ پاکستانمیں دوبارہ حملےشروع کئے جائیں ۔یوں تو جنگ بندی کے دوران بھی پاکستان میں پوری طرح امن نہیں رہا۔ پچھلے ماہ ایک جنگجو گروپاحرار الہندنےاسلام آباد میں ایک عدالت پر حملہ کر دیا تھا جس میں ایک جج سمیت11 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔پاکستان کی طاقتور فوج جس کی پالیسیسازی میں بالادستیرہی ہےاور جسےداخلی سلامتی کے معاملے میں پوریآزادی حاصل ہے، بات چیت سے خوش نہیں ہے۔ ایک سینئرفوجی افسر نے کہا کہ عام شہریوں اورفوج پر حملہ میں ملوثطالبان قیدیوں کی رہائی ناممکن ہے ۔ افسر نے کہا کہان کٹر جنگجوؤںکی آزادی کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا ۔فوج قبائلی علاقوں سے ہرگز ہٹائی نہیں جائے گی۔ طالبان کیا چاہتے ہیں کہ ہماپنے ملک کا علاقہان کےحوالےکر دیں؟؟ ایسا نہیں ہوگا ۔ ۔کبھی نہیں !!!

Pakistan's Sharif frees 16 Taliban prisoners in bid to revive peace talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں