پرویز مشرف بم دھماکہ میں بال بال بچ گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

پرویز مشرف بم دھماکہ میں بال بال بچ گئے

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے سابقفوجی حکمراںپرویز مشرف ، جنھیںغداری کے مقدمہ کا سامنا ہے ، آج یہاں اپنے فارم ہاؤس کے قریبہوئے ایک بم دھماکے میںبال بال بچ گئے۔اس دھماکہ سے کچھ دیر بعد مشرفکی کاروں کا قافلہاس مقام سے گزرا۔ یہدھماکہ، فیض آباد اورراول ڈیمچوک کے درمیانوی وی آئی پیروڈپر علی الصبح3 بجےہوا۔مشرف کو راولپنڈی کے ارمڈ فورسس انسٹی ٹیوٹآف کارڈیالوجی سے ان کے فارم ہاؤزکو منتقل کیا جا رہا تھا۔مشرفزخمی ہونے سے بچ گئے۔عہدیدار ان نے بتایا کہ دھماکہکے سبب زمین میں ایک فٹ گہراگڑھا پڑ گیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ70 سالہ سابق صدر اس دھماکہ کے نشانہ پر تھے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی۔دھماکہکے مقامپر بمڈسپوزل اسکواڈ کو طلبکر لیا گیا ۔ یہ مقامشہر کے مضافات میںمشرف کے وسیع و عریض چک شہزاد فارم ہاؤس سے3 کلو میڑکے فاصلے پر ہے ۔بتایا جاتا ہے کہبم، فٹ پاتھ سے متصلہایک ڈرینجپائپمیں چھپا کررکھ دیا گیا تھا۔ کسی گروپ نے اس دھماکہ کی فوری ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Pervez Musharraf survives assassination bomb attempt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں