پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش

پاکستان کی وزارت دفاع نے مالی سال2014-15ء کے ملک کے بجٹ میں752بلین روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مطالبہ کی تکمیل کی جاتی ہے تو پاکستان کے دفاعی بجٹ میں20فیصد اضافہ ہوا۔ دفاعی بجٹ رواں مالی سال میں627بلین روپے ہے ، لیکن بعد میں48بلین روپے مزید فراہم کئے گئے ۔ اس طرح2013-14ء کا جملہ بجٹ655بلین روپے تک پہنچ گیا ۔ وزیر فینانس اسحق ڈار شریف حکومت کا دوسرا بجٹ جون میں پیش کریں گے ۔ ایک غیر معمولی واقعہ میں جو پاکستان میں عام طور پر دیکھا نہیں جاتا ڈار نے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹرس کا چند دن پہلے دورہ کیا ور فوج کے مطالبات کے بارے میں تینوں مسلح فورسس کے سربراہوں سے خیالات معلوم کئے ۔ اخبار ٹائمز کے مطابق وزارت دفاع نے وزارت فینانس نے بجٹ میں اضافہ کی جو رسماً سفارش کی ہے وہ20فیصد سے کم نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق372بلین بری فوج کے لئے جب کہ فضائیہ کے لئے157بلین روپے مختص کرنے کی خواہش کی گئی ۔ پاکستانی بحریہ نے اپنی نئی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے75بلین روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت دفاع کی سفارشات کو کسی بڑی تبدیلی کے بغیر حتمی بجٹ میں شامل کرلئے جانے کی توقع ہے ۔

Armed forces seek Rs 752bn in defence budget in 2014-15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں