مصری عدالت کا پھانسی کا فیصلہ - محمد بدیع کا رد عمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

مصری عدالت کا پھانسی کا فیصلہ - محمد بدیع کا رد عمل

مصری عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے پر پریشان ہوئے بغیر اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع نے کہا کہ اگر انہیں ایک ہزار مرتبہ بھی سولی پر چڑھا دیا جائے تب بھی وہ اپنے عزم سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، مرشد عام نے کہا"ہمارے قدم نہیں لڑ کھڑائیں گے کیونکہ اللہ کے نام پر موت شہادت ہے ، اللہ اسے قبول کرے۔" اخوان المسلمون کی شوری کونسل کے ایک رکن جمال حشمت نے کہا کہ عدلیہ کے آزاد ہونے کا تصور ختم ہوگیا، یہ فیصلہ راست باغی سرغنوں کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے جائز منتخب صدر کو ذاتی مفادات کے لئے معزول کردیا ، انہوں نے کہا کہ مصر میں اب کہیں انصاف نہیں ، اور نہ قانونی نظام ہے، اب قانونی مقدمے سیاسی جنگ میں بدل گئے ہیں، جہاں حکمراں محبت وطن شہریوں سے انتقام لینا چاہتے ہیں۔ بدیع نے قاہرہ میں ان کے خلاف چلائے جارہے مقدمہ کے دوران کہا کہ جب ہمنے کہہ دیا ہے کہ ہم اس بات پر جس پر ہم یقین رکھتے ہیں جانیں قربان کرنے کو تیاری ہیں تو ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
مصر کے وسطی صوبہ منیا کی ایک عدالت نے مرسی کے37حامیوں کو سزائے موت سنائی 491دیگر اخوانیوں کو مختلف الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے بدیع کے بشمول683افراد کے معاملہ کومصر کے مفتی اعظم سے رجوع کیا تاکہ ان کے خلاف سزائے موت کی برقراری پر غور کیاجائے۔

Death sentence for Mohammed Badie and 682 others in Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں