کانگریس کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

کانگریس کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ خارج

Sikhs-for-Justice-SFJ
ایک امریکی عدالت نے ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے خلاف مخالف سکھ فسادات کیس میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے معاملہ پر سکھ گروپ کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ کو خارج کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ سکھ گروپ اس طرح مقدمہ دائر کرنے کا کوئی قانونی موقف نہیں رکھتا جبکہ اس معاملے کا امریکہ سے بھی کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جج رابرٹ سویٹ [Robert W. Sweet] نے کانگریس پارٹی کی جانب سے داخل کردہ ایک درخواست کو منظور کر لیا جس میں 1984 سکھ فسادات مقدمہ کو خارج کر دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ یہ مقدمہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) [Sikhs for Justice (SFJ)] کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

US court dismisses 1984 riots case against Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں