(پی ٹی آئی)
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا ہے کہ 2004ء اور 2009ء کی طرح این ڈی اے کا گیس کا غبارہ ایک بار پھر پھٹ جائے گا انہوں نے ادعا کیا کہ یوپی اے حکومت نے کافی بہترین کام کیا ہے اور بی جے پی انتشار پسند سیاست کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے بہار کے اورنگ آباد میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح این ڈی اے دلخوش کن موسیقی بجارہا ہے اور انتخابات جیتنے کے اندازہ کے تحت مٹھائیاں تقسیم کررہا ہے لیکن اس کا حشر 2004ء اور 2009ء کی طرح ہوگا۔ نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں کو جاری رکھتے ہوئے آج کہاکہ غریبوں، خواتین اور قبائیلوں کے حقوق کی بات کرنے کے بجائے بی جے پی کا واحد مقصد وزیراعظم کی کرسی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "درخشاں ہندوستان" کا نعرہ دینے والی اپوزیشن کی نظر جھارکھنڈ کی معدنیات پر ہے اور ایسی جماعتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ راہول گاندھی نے جھارکھنڈ کے گڈڈا میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے غریبوں، قبائیلوں، مزدوروں کے مفاد کے بغیربی جے پی نے "شائننگ انڈیا"نام کا غبارہ اچھالا تھا۔ اسی جماعت نے 2009میں بھی اسی غبارہ کا نعرہ دے کر اقتدار میں آنے کی کوشش کی تھی لیکن ملک کے غریب مزدوروں، قبائلی اور بیروزگاروں نے اسے خارج کردیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہا اس بارے کے انتخاب میں بی جے پی گجرات ماڈل پیش کرکے ملک کی چوکیداری کیلئے ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی بات کررہی ہے۔ غریبوں، مزدوروں اور خواتین کو اختیار دئیے بغیر ملک کو سوپر پاور بنانے کادعویٰ کھوکھلا ثابت ہوگا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ان کی پارٹی غریبوں، مزدورں اور قبائیلوں کیلئے لڑائی لڑتی ہے۔ اس وجہہ سے کانگریس کا ان جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے لوگوں سے گہرا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعظم بنیں یا نہ بنیں لیکن ان کی لڑائی غریب، مزدور، قبائیلوں اور خواتین کیلئے جاری رہے گی۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ان کی پارٹی کی حکومت نے حق اطلاعات قانون دیا ہے۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کا حق دے کر تقریباً 15کروڑ لوگوں کو روزگار مہیا کرایا گیا ہے۔ وہیں ان کی حکومت نے تعلیم کا حق دے کر تمام بچوں کو تعلیم یافتہ، انجینئر، ڈاکٹر بننے کیلئے اسکول میں پڑھنے کا راستہ ہموار کیا۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) حکومت نے قبائلوں کو جنگل کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یوپی اے III کی مرکزمیں حکومت بنی تو ان کی پارٹی غریبوں، قبائلوں اور صحت اور دوا کا حق دینے کے ساتھ ساتھ اسمبلی سمیت تمام شعبوں میں خواتین 33 فیصد تحفظات کا بل پاس کرائے گی۔ اپوزیشن کے پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کی وجہہ سے گذشتہ لوک سبھا میں خواتین تحفظات بل کو پاس نہیں کرایا جاسکا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ان کی پارٹی تمام لوگوں کو ساتھط لے کر چلنے اور سبھوں کو طاقت اور اختیار دینے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے گجرات ماڈل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 9 برسوں تک جھارکھنڈ میں بی جے پی حکومت رہی لیکن اس ریاست میں گجرات ماڈل کے مطابق کام نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ایک بار پھر غریبوں، قبائلی اور مزدور’ انڈیا شائننگ، کے غبارے کی ہوا نکالیں گے۔ اس موقع پر کانگریس کے جنرل سکریٹری اور جھارکھنڈ کے انچارج کے ہری پرساد، گڈا پارلیمانی حلقہ سے امیدوار فرقان انصاری، ریاستی حکومت کے وزیر کے این ترپاٹھی، مہگانما کانگریسی ایم ایل اے راجیش رنجن، ریاست کے سیاحت کے وزیر سریش پاسوان اور آر جے ڈی ممبرا اسمبلی سنجے پرساد یادو نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔
NDA gas balloon will burst again like 2004, 2009: Rahul Gandhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں