ملائم سنگھ کا پہلا دورہ مظفر نگر فسادات پر حکومت کے موقف کی مدافعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

ملائم سنگھ کا پہلا دورہ مظفر نگر فسادات پر حکومت کے موقف کی مدافعت

مظفر نگر۔
(پی ٹی آئی)
سات ماہ قبل ہلاکت خیز فرقہ وارانہ فسادات کے بعد مظفر نگر کے پہلے دورہ کے موقع پر حکمراں جماعت ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج مسلمانوں سے ربط پیدا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متاثرین میں 115کروڑ کی امداد تقسیم کی گئی ہے جو گجرات کے برعکس ہیں جہاں نریندر مودی نے 2002ء میں فسادات متاثرین میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا ہے۔ مغربی اترپردیش کے ضلع میں ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔ یہاں 10 اپریل کو انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تیسرا محاذحکومت تشکیل دے گا اور ایس پی سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے منظر عام پر آئے گی۔ فرقہ وارانہ فسادات جس میں 60سے زائد افراد ہلاک اور دیگر ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے سے نمٹانے کے طریقہ کار پر ایس پی حکومت پر تنقید کے پیس منظر میں ملائم سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اندرون دو دن انتظامیہ نے کامیابی کے ساتھ تشدد پر قابو پالیا۔ ایس پی حکومت نے فسادات متاثرین کو 115کروڑ روپئے کی امدادفراہم کی۔ انہوں نے بتایاکہ ملک میں ماضی میں کبھی بھی فسادات متاثرین کو بلا امتیاز اس قدر راحت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی کو اترپردیش کی 80 کے منجملہ 50فیصد سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ ایس پی قائد نے بتایاکہ مسلمانوں اور کاشتکاروں کو ملک میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ ان کی حالت بہتر بنانے کیلئے انہیں امدادکی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس پی امیدوار وریندر سنگھ کو ووٹ دیں۔

Mulayam defends govt on riots on first visit to Muzaffarnagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں