امیت شاہ کے خلاف دو مقدمات درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

امیت شاہ کے خلاف دو مقدمات درج

لکھنؤ۔
(آئی این ایس) بی جے پی کے جنرل سکریٹری امیت شاہ کے خلاف ان کے نفرت اور اشتعال انگْز بیان پر مقدمہ کردیاگیا ہے۔ چند دن قبل امیت شاہ نے مظفر نگر فساد کا انتقام لینے کیا دھمکی دی تھی۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 153a اور 125 کے تحت ان پر کیس درج کردیاگیاہے۔ اترپردیش کی حکومت نے یہ کارروائی کی ہے۔ ضلع شاملی میں ابھی امیت شاہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اترپردیش میں انتخابی عہدیداروں نے نریندر مودی کے قریبی مددگار امیت شاہ کے متنازعہ ریمارکس کی سی ڈی اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی رپورٹ یہاں کے الیکشن کمیشن کو آج روانہ کردی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اترپردیش کے کلیدی انتخابی عہدیدار نے کل شاہ کے بیان پر توجہ کرتے ہوئے ضلع عہدیداروں سے جامع رپورٹ کے ساتھ سی ڈی طلب کی تھی جنہیں یہاں کے الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹرس نرواچن سدن کو روانہ کردیاگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بتائی۔ امکان ہے کہ کل منعقد ہونے والی میٹنگ میں الیکشن کمیشن اس مسئلہ پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ بی جے پی قائد نے اپنے اس تبصرہ سے تنازعہ پیدا کردیا کہ عام انتخابات بالخصوص مغربی اترپردیش میں "انتخابات برائے عزت" کے مترادف ہیں۔ یہ انتخابات دراصل توہین کا انتقام لینے کیلئے ہورہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں