باقی چار مرحلوں میں مودی لہر کا اصل امتحان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-21

باقی چار مرحلوں میں مودی لہر کا اصل امتحان

بی جے پی کے وزارت عظمیٰ عہدے کے امیدوار نریندر مودی کے حق میں لہر چلنے کے دعوے کا اصل امتحان باقی چار مرحلوں کی ووٹنگ کے دوران ہوگا جہاں اس پارٹی کی کارکردگی اب تک پھیکی رہی ہے۔ باقی بچے چار مرحلوں میں 311 نشستوں میں سے صرف 57 سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں جبکہ ان میں سے 109 پر کانگریس کا قبضہ ہے۔ ان چار مرحلوں مین جن ریاستوں میں الیکشن ہونے ہیں ان میں اترپردیش ، بہار ، آندھرا پردیش ، ٹاملناڈو اور مغربی بنگال جیسی سیٹوں کے لحاظ سے بڑی ریاستیں شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں مجموعی طور پر 205 سیٹوں پر ابھی انتخابات ہونے باقی ہیں۔

Modi's real test begins in last 4 phases

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں