مودی مسلمانوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں - فاروق عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

مودی مسلمانوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں - فاروق عبداللہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندر مودی مسلمانوں کا صفایا چاہتے ہیں۔ لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ کانگریس نریندر مودی کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے گی۔
انہوں نے اخبار نویسوں سے کہا کہ "میں مودی سے نہیں بلکہ ان کے ان ارادوں سے ڈرتا ہوں جو ہندوستان سے متعلق ہیں۔ مودی فرقہ وارانہ سیاست کھیلنا چاہتے ہیں اور ملک کو فرقہ پرستی کی طرف لے جا رہے ہیں۔"
صدر ریاستی حکمراں نیشنل کانفرنس ڈاکٹر عبداللہ نے جو حلقہ لوک سبھا سرینگر سے دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں، یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ، مسلح افواج کے خصوصی اختیارات ایکٹ (افسپا) کو واپس لینے کی پابند ہے۔ انہوں نے پاکستان سے خواہش کی کہ وہ اس ریاست میں عسکریت پسندوں کو دھکیلنا بند کرے۔ تب غالباً افسپا مکمل طور پر برخاست کر دیا جائے گا۔
اس دوران صدر جموں و کشمیر کانگریس پروفیسر سیف الدین سوز نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نریندر مودی کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ملک میں میڈیا گھرانوں کے ذریعے انتخابی مہم پر مودی کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے تھی۔ چند روز قبل میڈیا کی اطلاعات آئی تھیں کہ انہوں نے میڈیا پر ہانچ ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

Narendra Modi wants to eliminate Muslims : Farooq Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں