پانچواں انتخابی مرحلہ - 121 پارلیمانی حلقوں میں زبردست رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-18

پانچواں انتخابی مرحلہ - 121 پارلیمانی حلقوں میں زبردست رائے دہی

لوک سبھا انتخابات کے پانچوین مرحلہ مین آج 12 ریاستوں کے 121 حلقوں میں زبردست ووٹنگ ہوئی جس میں منیکا گاندھی ، ویرپا موئیلی ، جسونت سنگھ ، نندن نیلکنی جیسے قائدین کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
بہار ، جھارکھنڈ ، اوڈیشہ اور اترپردیش میں تشدد کے بعض واقعات بھی پیش آئے جن میں چار افراد زخمی ہوئے۔ مغربی بنگال کے چار حلقوں میں سب سے زیادہ رائے دہی (پولنگ فیصد : 78.89) ریکارڈ کی گئی۔ جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلہ کے 6 لوک سبھا حلقوں کے چناؤ میں 62 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ جموں و کشمیر میں ہند پاک سرحد پر رہنے والے عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا اور وہاں 75 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ادھم پور کے امیدوار مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہو گیا ہے جو جموں اور کشمیر سے لوک سبھا میں داخل ہونے کے لیے اپنی پہلی کوشش کر رہے ہیں۔
منی پور پارلیمانی حلقے میں رائے دہی 80 فیصد سے زائد رہی۔ راجستھان کی 20 نشستوں پر 63.25 ، مدھیہ پردیش کی 10 نشستوں پر 54.41 ، مہارشٹرا کی 19 نشستوں پر 54.67 اور اوڈیشہ کی 11 نشستوں پر 70 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب لوک سبھا کے آخری مرحلہ کے لیے جو کہ 3 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 41 حلقوں میں 12/ مئی کو منعقد ہوگا آج اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ان حلقوں میں وارانسی بھی شامل ہے جہاں سے بی جے پی وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔ 12/ مئی کو مقررہ انتخابات کے آخری مرحلہ میں اترپردیش کی 18 ، مغربی بنگال کی 17 اور بہار کی 6 نشستوں پر رائے دہی ہوگی۔ 12/ مئی کی پولنگ کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 24/ اپریل تک داخل کر سکتے ہیں جن کی تنقیح 25/ اپریل کو ہوگی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 28/ اپریل مقرر ہے۔

India votes in large numbers in Phase 5 of Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں