لوک سبھا انتخابات کا آج سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

لوک سبھا انتخابات کا آج سے آغاز

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
نریندر مودی اور راہول گاندھی کے درمیان عملی طورپر صدارتی طرز کے جو کھم پُر مقابلہ میں دیگر چند علاقائی قائدین بھی شامل ہیں جبکہ 9مرحلہ جاتی انتخابات کے پہلے دور میں دو ریاستوں کے 6حلقوں میں کل لوک سبھا انتخابات کا آغاز ہورہا ہے۔ آسام، تیج پور، کلیابور، جورہاٹ، دیبروگڑھ، لکشیم پورہ اور مغربی تریپورہ کے علاقہ تریپورہ میں پیر یعنی کل انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ ان انتخابی حلقوں میں مہم پہلے ہی اختتام کو پہنچ چکی ہے جبکہ امیدواروں نے رائے دہندوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے گھر گھر رابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ماضی کے برعکس موافق یا مخالف مذاکرات الفا کے کسی بھی گروپ نے رائے دہندوں کو الیکشن کے بائیکاٹ کی نہ تو ہدایات دی ہیں اور نہ کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف کوئی بیان جاری کیا ہے۔ کانگریس، بی جے پی ، ترنمول کانگریس، اے آئی یو ڈی ایف، اے جی پیاے اے پی، ایس یو سی آئی، سی پی آئی ایم، اے آئی ایف بی اور ایس پی کانگریس کی زیر حکمرانی ریاست کے 5حلقوں بشمول تیج پور، کولیابور، جورہاٹ، دیبرو گڑھ اور لکشیم پور میں مقابلہ کررہے ہیں۔ 51 امیدواوں میں میں مرکزی وزراء رانی ناراو، پابند سنگھ ڈھاٹورا، سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی بجائے کرشنا ہندق، چیف منسٹر ترون گوگوئی کے لڑکے گورو گوگوئی اور بھوپین کمار بورا کانگریس کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔ کانگریس کے باغی اور آزاد امیدوار مونی کمار سبھا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔ بی جے پی کیلئے اس کی ریاستی یونٹ کے صدر سوربا نند، سونووال اور کاما کھیا پرشاد کاسا اور اے جے پی کے ارون کمار شرما، پردیپ ہزاریکا اور جوزف ٹوپو انتخابی مقابلہ میں شامل ہیں۔ موافق مذاکرات الفا کمانڈر ہیرا سانیہ عرف نبا کمار سرانیا، متعدد غیر بوڈو تنظیموں کی تائید کے ساتھ بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ بائیں بازو کی زیر حکمرانی تریپورہ کے الیکشنس میں سی پی آئی ایم، کانگریس، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کثیر جہتی مقابلہ ہوگا۔ 10 اپریل کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں 18 ریاستوں کے 93حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔ 5ریاستوں کے 18 انتخابی حلقوں میں 9اپریل، 13ریاستوں کے86 انتخابی حلقوں بشمول دہلی جہاں 7حلقے موجود ہیں وہاں کے رائے دہندے لوک سبھا کیلئے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ ہفتہ 12اپریل کو تین ریاستوں کے 5 انتخابی حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔ 13ریاستوں پر محیط اعظم ترین تعداد یعنی 122انتخابی حلقوں میں رائے دہندے 17اپریل کو اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ بحیثیت مجموعی 12 ریاستوں کے 117 پارلیمانی حلقوں میں 24 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ 30اپریل کو 9ریاستوں کے 89لوک سبھا حلقوں کے انتخابات معنقد ہوں گے جبکہ7مئی کو رائے دہی کے 8ویں مرحلہ کے دران 7ریاستوں کے 64انتخابی حلقوں کے رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ 9اپریل کو دو انتخابی حلقوں کیلئے اروناچل پردیش میں صرف ایک دن کیلئے رائے دہی ہوگی جبکہ آسام کے 14انتخابی حلقوں میں 7,12,24 اپریل کو علی الترتیب تین دن رائے دہی جاری رہے گی۔ 40انتخابی حلقوں میں مشتمل ریاست بہار میں 17,24,30 ، 10اپریل اور 7,12 مئی کو 6روزہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ چھتیس گڑھ کی نکسل سرگرمیوں سے متاثرہ ریاست میں 10,17 اور 24اپریل کو 11 ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے تین روزہ رائے دہی منعقد ہوگی جبکہ چھوٹی ریاست گوا جہاں صرف دو انتخابی حلقے ہیں وہاں صرف ایک دن یعنی 17 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ 26نشستوں کیلئے گجرات میں 30 اپریل، 10حلقوں کیلئے ہریانہ میں 10اپریل اور ہماچل پردیش کی 4نشستوں کیلئے 7مئی کو انتخابات ایک ہی دن منعقد ہوں گے۔ کیرالا کے 20انتخابی حلقوں کیلئے 10اپریل اور کرناٹک کے 28 حلقوں میں 17اپریل کو ایک دن کیلئے رائے دہی ہوگی۔

Lok Sabha election: India starts voting in first of nine-phase polling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں