وی کے ملہوترہ کو مسلم مجلس مشاورت کی قانونی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

وی کے ملہوترہ کو مسلم مجلس مشاورت کی قانونی نوٹس

علی گڑھ۔
(پی ٹی آئی)
بی جے پی قائد وی کے ملہوترہ کو مبینہ طورپر ان کے متنازعہ بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جامعہ نگر اور بٹلہ ہاوز دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن گئے ہیں، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سیکولر ڈھانچہ کو دھکہ پہنچایا ہے۔ تنظیم نے بتایاکہ اس قسم کے بیانات سے فرقہ وارانہ جذبات بھڑک سکتے ہیں اور لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک کی امن و امان کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ سرکردہ مسلم تنظیم کی قانونی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ آپ کے مذکورہ بالا بیانات نے ساری بستی، اس کے مکینوں، اس کے ہم مذہب اور سارے ملک میں ان بستیوں کے رہنے والوں کو زبردست اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ رقمی لحاظ سے اس نقصان کا اندازہ نہیں لگایاجاسکتا۔ آل انڈیا مجلس مشاورت کے مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت چار تنظیموں نے اس بات پر زوردیاکہ امن کیلئے خطرہ پیدا ہونے کی صورت میں ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ ایک علیحدہ قرارداد میں جماعت اسلامی کے بشمول دیگر تنظیموں نے مسلم نوجوانوں اور مذہبی علماء کی دہشت گردی کے فرضی کیسس کے جواز کے ساتھ ہراسانی کی بھی مذمت کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں