فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے باہمی اتحاد ناگزیر - لالو یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے باہمی اتحاد ناگزیر - لالو یادو

lalu-prasad-yadav-at-sasaram
بہار میں آر جے ڈی۔ کانگریس اتحاد میں درارڈ کی قیاس آرائیوں کے دوران آج آر جے ڈی صدر لالو پرساد نے آج یہاں لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کیلئے انتخابی مہم چلائی اور کہاکہ دونوں سیکولر جماعتوں کے درمیان اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھے گا۔ یہ ریالی اتوار کی شام تلاوتھو میں منعقد ہوئی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے 3دن قبل سہسرام میں میرا کمار کیلئے انتخابی مہم چلائی تھی۔ کانگریس اور آر جے ڈی علیحدہ علیحدہ طورپر پانچ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے گذشتہ ہفتہ اورنگ آباد میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی ریالیوں سے لالو پرساد یادو کو دوررکھا جس کے نتیجہ میں افواہیں شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ لالو نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور آر جے ڈی جیسی سیکولر جماعتوں کے درمیان اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھے گا۔ لالو پرساد نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ایسی فرقہ پرست طاقتیں قراردیا جو ملک کیلئے ایک خطرہ ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس مرتبہ نریندر مودی کواقتدار پر آنے سے روک دیں گے جس طرح انہوں نے ماضی میں بی جے پی کے قدآور لیڈر ایل کے اڈوانی کی رتھ یاترا کو روکا تھا۔ انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں کے بارے میں بتایاکہ جنتادل اور بی جے پی کی 17سال قبل لو میریج ہوئی تھی تاکہ مجھے بہار میں اقتدار سے دور رکھا جاسکے لیکن اب ان میں طلاق ہوگئی ہے۔ چونکہ میں جیل سے باہر ہوں اسی لئے اقتدار پر قبضہ کرنے کے ان کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔ میرا کمار نے اپنے خطاب میں یوپی اے حکومت کی کامیابیوں کواجاگر کیا اور عہد کیا کہ وہ اس حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گی۔ انہوں نے لالو پرساد سے بھوجپوری میں کہاکہ کانگریس اور آر جے ڈی دونوں جماعتوں کے کارکن سہسرام میں متحدہ طورپر کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سہسرام میں جومحفوظ حلقہ ہے، 10اپریل کو انتخابات ہوں گے۔ دریں اثنا میرا کمار کیا ناراض بھانجی میدھوی کیری نے جو کو سہسرام حلقہ سے نامزدگی تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردیاگیا، جنتادل یو امیدوار کے پی رامیا کے حق میں مہم چلارہی ہیں۔

Lalu Prasad campaigns for Meira Kumar in Sasaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں