25/اپریل ممبئی آئی۔اے۔این۔ایس
ریاست مہاراشٹر کے 48 لوک سبھا حلقوں میں ووٹر لسٹ سے تقریبا" 6 ملین ووٹروں کے نام غائب ہونے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین نے دوبارہ پولنگ کرانےکا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات کے دوران مہاراشٹر کے48 لوک سبھا حلقوں میں ووٹر لسٹ سے لاکھوں افراد کے نام غائب ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق 6 لاکھ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشنر ایچ ایس برہمانے معذرت خواہی کی لیکن سیاسی و سماجی قائدین کا کہنا ہےکہ معافی مانگنا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ بلکہ دوبارہ انتخابات منعقد کئے جائیں تو شہریوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ ودرھباجن آندولن سمیتی کے سر براہ کیشور نے کہا کہ چھ لاکھ افراد کے نام ووٹرلسٹ سے غائب ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ الیکشن کمیشنر کی جانب سے معذرت چاہنا حق رائے دہی سے محروم افراد کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہاکہ لاکھوں افراد کو ان کے رائے دہی کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے میں ہر سیاسی جماعت ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے ۔ نیشنل کانگریس پارٹی نے بی جے پی اور شیو سینا پر الزام لگایا ۔ ادھر بی جے پی اور شیو سینا قائدین کا کہنا ہےکہ ان کے امیدواروں کو شکست دینے کے لئے این سی پی نے یہ حرکت کی ہے۔ مہاراشٹر نو نرمان قائدین نے ا س معاملے میں سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ۔ چیف منسٹر مہاراشٹر پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاملے کو چیف الیکشن کمیشنر سے رجوع کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ آئی اے این ایس نیوز ایجنسی نے ووٹر لسٹ سے چھ ملین افراد کے نام غائب ہونے کی خبر دی تھی۔ Six million voters' names deleted in Maharashtra!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں