1/اپریل واشنگٹن پی۔ٹی۔آئی
امریکہ میں بیشتر ہندوستانی مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدواروں کیلئے جاری مہم میں مختلف انداز میں شامل ہوگئے ہیں۔ بعض افراد ہندوستان کا سفر کررہے ہیں جبکہ دیگر وطن میں موجود اپنے دوستوں اور افراد خاندان کو فوج کرتے ہوئے آپ امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ بعض اس سلسلہ میں سائبر کے ذریعہ مہم میں شامل ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے تجربہ کے بعد "آپ یو ایس" نے تقریباً درجن بھر لوک سبھا نشستوں کیلئے مہم چلاین کا فیصلہ کیا ہے اور اس اس تنظیم کے ارکان انتخابات کے دوران ان حلقوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں گے۔ آپ کی ٹکساس یونٹ نے جہاں حلقہ لوک سبھا بھوپال کو اپنایا ہے جہاں سے پارٹی نے رچنادھنگرا کو ٹکٹ دیا ہے، وہیں سیٹل کے یونٹ نے معروف سماجی کارکن میدھا پاٹکر(ممبئی نارتھ ایسٹ) اور پرشانت مشرا(باندرا۔ گونڈیا، مہاراشٹرا) کے حلقوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں آپ کیلیفورنیا یونٹ نے مدھیہ پردیش میں واقع لوک سبھا کوشنگ آباد کو منتخب کیا ہے جہاں سے مایا وشوا کر ما مقابلہ کررہی ہیں۔ نیوجرسی یونٹ نے پرشوتم داگر(فرید آباد)کیلئے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ گلوبل اسٹوڈنٹ سپوٹر گروپ نے جو یونیورسٹی طلبہ کی نمائندگی کرتا ہے، مدھیہ پردیش سیاست کو منتخب کیا ہے جبکہ بوسٹن، واشنگٹن ڈی سی اور سنگاپور کے آپ چیاپتر نے بابا ہردو سنگھ( اترپردیش میں منی پوری) اور رادھے موہن مشرا(گورکھ پور،یوپی) حلقوں کو منتخب کیا ہے۔ چارلوٹ، شمالی کیرولینا کا آپ چیاپٹر، چھتیس گڑھ یں عام آدمی پارٹی کی حمایت کررہا ہے جبکہ اٹلانٹا اور شکاگو کے یونٹس نے کرناٹک اور آپ مڈل ایسٹ نے کیرالا کو منتخب کیا ہے۔ اسی طرح این آر آئی حامیوں والی دیگر یونٹس آندھراپردیش اور ٹاملناڈو پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہیں۔ آپ یو ایس اے کی ترجمان پرن کورپ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہمارے لئے چیالنج یہ ہے کہ ہمارے پاس بہت کم وقت بچا ہے جبکہ اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے کارکن نہایت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم عام آدمی پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کریں گے۔IndianAmericans Turn AAP Volunteers For Lok Sabha Poll Campaign
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں