14/اپریل بیجنگ پی۔ٹی۔آئی
ہندوستان اور چین کے سرکردہ سفارتکاروں نے آج یہاں باہمی اسٹراٹیجک کے چھٹے دور کے تحت مذاکرات میں حصہ لیا جن میں باہمی تعلقات اور تال میل کو بہتر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ہندوستانی معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے اپنے چینی ہم نصب و نائب وزیر خارجہ لیوزین من کے ساتھ اس دورکی مشترکہ صدارت کی ۔ ان مذاکرات کے موقع پر عہدیداروں نے کہا کہ دونو ں فریقین باہمی تعلقات بشمول سال کے دوسرے حصے میں دونوں ممالک کی قیادتوں کے جانب سے ایکدوسرے کے ممالک کے دوروں سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ بات چیت کے اس مرحلے میں توقع ہے کہ افغان کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا جیسا کہ امریکہ نے اس ملک میں اپنی فوجوں کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہندوستان کی طرح چین کو بھی افعانستا ن میں طالبان اور القاعدہ کے دوبارہ سرگرم ہونے کا اندیشہ لاحق ہے ۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت منعقد ہو رہے ہیں جب ہندوستان میں عام انتحابات جاری ہیں جبکہ چین کے سرکاری میڈیا نے بھی مختلف سروے جاری کرتے ہوئے بی جے پی کے آنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔
توقع ہے کہ چین کے صدر و کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ژی جنگ پنگ رواں برس نئی دہلی کا دورہ کریں گیں ۔ اس سال کو دونوں ممالک نے " دوستانہ تبادلہ جات " کے طور پر منایا ہے۔ ہونگ لی کے مطابق دوستانہ تبادلہ جات کے تحت بات چیت کانیا مرحلہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے اسٹراٹیجک کمیونکیشن ، عملی تال میل اور دونوں مملک میں مستحکم تعلقات قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
India, China set to hold sixth round of strategic talks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں