11 dead in Chile forest fire; 500 homes destroyed
لاطینی امریکی ملک چلی کے بندرگاہی شہر والپاریسو میں زبردست آگ لگنے کے واقعہ میں مہلوکین کی تعداد کم از کم 11 ہو گئی ہے جبکہ 500 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ لگنے کے سبب ہزار ہا افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سمندر کے کنارے بسے اس شہر میں کل آگ لگی تھی اور تیز ہواؤں کے سبب یہ کافی تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے طیاروں اور ہیلی کاپٹرس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فائر بریگیڈ کے تقریباً 1200 ملازمین آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ آگ تقریباً 1700 ہیکٹرس رقبہ کے جنگلات اور 2 رہائشی احاطوں میں پھیل گئی ہے۔ علاقے میں بیشتر مکانات لکڑی کے بنے ہیں جس سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ اسی دوران صدر مشیل باشیلے نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں