ذرائع کے مطابق حامد میر ایرپورٹ سے اپنے دفتر کی جانب جا رہے تھے کہ ناتھاخان پل سے قبل دو موٹرسائکل سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ یہ واقعہ شارع فیصل پر ساڑھے پانچ بجے شام پیش آیا۔ انہیں مبینہ طور پر دو گولیاں لگیں اور تشویشناک حالت میں انہیں کراچی کے آغا خان اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ صدر پاکستان ممنون حسین کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔
Pakistani TV Journalist Hamid Mir Wounded In Attack
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں