ایگزٹ پول سے گریز کیا جائے - الیکشن کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

ایگزٹ پول سے گریز کیا جائے - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے نام نہاد "اوپینین پول" کے نام پر ایگزٹ پول کی نشر و اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ اس سے فوری طور پر گریز کیا جائے۔ اشاعتی اور نشریاتی اداروں کے سربراہان اور مدیران کے نام آج اپنے ایک مراسلے میں کمیشن نے یہ انتباہ دیا اور کہا کہ اس طرح کی نشر و اشاعت 1951 کی عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 126-اے کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اشاعتی اور نشریاتی گھرانے ایسے کسی بھی عمل سے گریز کریں اور اوپینین پول کی آڑ میں ایگزٹ نتائج سامنے نہ لائیں۔

EC to media: Don't show exit polls disguised as opinion polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں