ملک میں پیڈ نیوز کے 854 معاملات درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-24

ملک میں پیڈ نیوز کے 854 معاملات درج

paid-news
مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تاحال پیڈ نیوز کے 854 معاملات درج کر لیے ہیں۔ عام انتخابات کے لیے 5/ مارچ کو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد 45 دن کے دوران ملک بھر میں 854 معاملات سامنے آئے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں درج کردہ مقدمات میں 326 معاملات حقیقت پر مبنی ہیں جس پر امیدواروں کو نوٹسیں جاری کر دی گئی ہیں۔
سب سے زیادہ معاملات ریاست آندھرا پردیش میں درج کیے گئے ہیں جن کی تعداد 208 بتائی جاتی ہے۔ آندھرا پردیش میں 42 معاملات میں امیدواروں کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ راجستھان میں 89 مقدمات میں 37 امیدواروں کو نوٹس جاری کی گئی ، اترپردیش میں 98 مقدمات درج کیے گئے اور 64 نوٹسیں جاری کی گئیں۔ گجرات میں 61 مقدمات درج کیے گئے اور 45 نوٹسیں جاری ہوئیں۔ مہارشٹرا میں 118 معاملات کے منجملہ 23 نوٹسوں کی اجرائی عمل میں آئی ، کرناٹک میں 34 معاملات میں 15 کو نوٹسیں جاری کی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام ریاستی چیف الیکٹورل آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیڈ نیوز کے معاملات سے سختی کے ساتھ نمٹیں۔ اگر پینل کو معلوم ہو جائے کہ حقیقت میں پیڈ نیوز کی اشاعت عمل میں آئی ہے تو اسے متعلقہ امیدوار کے انتخابی اخراجات میں شامل کر لیا جائے گا۔

EC registers 854 cases of 'paid' news, Andhra Pradesh tops

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں