جنسی استحصال سے متعلق بیان غلط پیش کیا گیا - ابو عاصم اعظمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

جنسی استحصال سے متعلق بیان غلط پیش کیا گیا - ابو عاصم اعظمی

خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ وضاحت آج یہاں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ابو عاصم اعظمی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عزت و تکریم اسلامی شعائر کا اہم حصہ ہے۔ مذہب اسلام نے خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بےپناہ تحفظ فراہم کیا ہے۔ ہمارے مذہب میں "فری سیکس" کا کوئی تصور نہیں ہے۔ اس کی مخالفت ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے اور اس کے متعلق عوام کو مطلع کرنا ہماری ذمہ داریوں میں بھی شامل ہے۔
ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زانیوں کے خلاف شریعت نے سخت سزائیں تجویز کی ہیں اور انہی سزاؤں کا تذکرہ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک صحافی سے بات چیت کے دوران کیا تھا جسے بعد میں ذرائع ابلاغ میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

Pre-marital sex polluting Indian culture, says SP leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں