دوران پرواز موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-24

دوران پرواز موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال کی اجازت

ڈائرکٹریٹ جنرل شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) نے ہوابازی سے متعلق ایک قاعدہ میں آج ترمیم کی ہے اور اب اس ترمیم کی رو سے فضائی مسافرین دوران پرواز / حالتِ پرواز flight-mode میں اپنے سیل فون ، ٹیبلٹس یا لیپ ٹاپ آن کر سکتے ہیں ، ویڈیو گیمز کھیل سکتے ہیں ، موسیقی سن سکتے ہیں اور پہلے سے لوڈکردہ فلمیں دیکھ سکتے ہیں یا ایمیلز ٹائپ کر سکتے ہیں تاہم یہ ایمیل طیارہ کی لینڈنگ کے بعد ہی بھیجے جا سکتے ہیں۔
اب تک امتناع کا سبب یہ تھا کہ اس نوعیت کے استعمال سے طیارہ کی پرواز پر اثر پڑ سکتا ہے اور زمین پر سیل نیٹ ورکس میں مداخلت کا اندیشہ رہتا ہے۔ لیکن اب فلائٹ موڈ یا ائیرپلین موڈ یا آف لائن موڈ یا اسٹانڈ الون موڈ کے تحت یہ امتناع ختم کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی، ماہرین ہوابازی کا کہنا ہے کہ ائرلائنز کا یہ دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

DGCA allows in-flight use of mobiles, laptops on flight mode

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں