اروند کجریوال نے وارانسی سے نامزدگی داخل کی

عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج حلقہ لوک سبھا وارانسی سے اپنی نامزدگی داخل کر دی۔ اس سے قبل ان کے روڈ شو میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس حلقہ سے کجریوال کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندر مودی سے ہے۔ اس حلقہ سے کانگریس کے اجئے رائے تیسرے بڑے امیدوار ہیں۔
کجریوال نے نامزدگی کے کاغذات میں اپنے اور اپنی بیوی کے منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثوں کی مالیت 2.14 کروڑ روپے بتائی۔ اور یہ بھی بتایا کہ مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف 6 مقدمات زیر التوا ہیں۔

Varanasi: Arvind Kejriwal files nomination