مذہبی بےحرمتی پر مبنی پیام - پاکستانی عیسائی جوڑے کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

مذہبی بےحرمتی پر مبنی پیام - پاکستانی عیسائی جوڑے کو سزائے موت

blasphemy-laws
لاہور۔
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے ایک عیسائی جوڑے کو دو افراد کو مذہبی توہین پر مبنی پیامات کی ترسیل پر سزائے موت دی گئی۔ مشرقی پاکستان کی ایک عدالت نے شفقت مسیح اور ان کی بیوی شگفتہ مسیح پر ایک لاکھ روپئے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج عامر حبیب نے کل جوڑے کو سزا سنائی جو ضلع پنجاب کے ٹوباٹیک سنگھ کے علاقہ گجرا کا رہنے والا ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل ٹی ٹی ایس میں یہ فیصلہ سنایا گیا جہاں سکیورٹی وجوہات کی بناء پر مقدمہ کی سماعت 8ماہ تک جاری رہی تھی۔ 44سالہ شفقت اور اس کی بیوی شگفتہ نے گستاخ رسول پیام ترسیل کیا تھا۔ اس بات کااظہار عالم دین ملک محمد حسین اور گجرا تحصیل بار کے صدر انور منصور کی شکایت پر ایف آئی آر درج کیا گیاتھا۔ گذشتہ سال 25جولائی کو انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اگرچیکہ شفقت نے اس بات کا پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے مسلمانوں کو قابل اعتراض پیام بھیجا تھا کیونکہ اسے مزید ایذا رسانی کا اندیشہ تھا۔

Couple gets death over 'blasphemous' text message

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں