افغانستان میں صدارتی انتخاب کیلئے رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

افغانستان میں صدارتی انتخاب کیلئے رائے دہی

کابل۔
(پی ٹی آئی)
افغانستان میں طالبان کی جانب سے تشدد اور دھمکیوں کے باوجود لاکھوں افغان شہریوں نے آج صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تقریباً ایک کروڑ 15لاکھ افغان ووٹرس نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرنا شروع کردیاتھا۔ 6ہزار مراکز پر سخت سرد موسم کے باوجود رائے دہندے صبح ہی سے تقریباً 6ہزار پولنگ مراکزپر سخت سکیورٹی میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جبکہ شہری علاقوں میں ووٹنگ کا تناسب اطمینان بخش رہا۔ طالبان نے انتخابات کو مسترد کردیا اور بیرونی سازش قراردیا اور اپنے جنگجوؤں پر زوردیاکہ وہ پولنگ اسٹاف، ووٹروں اور سکیورٹی دستور پر حملہ کریں۔ ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی اوقات میں ایک صرف ایک حملہ کی اطلاع ملی ہے۔ بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 3زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ لوگار میں ایک پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا۔ طالبان کی جانب سے انتخابی عمل سبوتاج کرنے کی دھمکی کو ناکام بنانے کیلئے افغانستان میں ایک بڑا سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ شمالی افغانستان میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں اور ووٹنگ کے عمل میں تیزی آنا شروع ہورہی ہے۔ تاہم مغربی صوبے ہیرات اور کابل سے شمال مشرق میں واقع صوبے کپسا میں موسمی حالات اور سکیورٹی خدمات کی وجہ ہسے کچھ پولنگ اسٹشینوں کو بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپر وقت پر نہ پہنچنے کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ آج صبح ٹی وی پر براہ راست نشریات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چےئرمین احمد یوسف نورستانی نے تمام افغانوں کو ووٹ ڈالنے کی تائید کی۔ کابل میں حفاظتی تدبیر کے طورپر جمعہ کی دوپہر سے ٹریفک کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مبصرین کی ان انتخابات کے بارے میں توقعات میں بہتری آرہی ہے۔ افغان صدارتی انتخابات میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں اشرف غنی احمد زئی، زلمے رسول اور عبداﷲ عبداﷲ کو اہم امیدوار قرار دیا جارہا ہے جبکہ دیگر امیدواروں میں محمد داؤد سلطان زئی، قطب الدین جلال، گل آغا شیرزئی اور ہدایت امین ارسلہ شامل ہیں۔ افغانستان میں ہفتہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر طالبان کی طرف سے حملے روکنے کیلئے دو لاکھ سکیورٹی ارکان تعینات کئے گئے ہیں۔

Afghans Turn Out in Force to Elect President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں