تلنگانہ اسمبلی حلقے - کانگریسی امیدواروں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

تلنگانہ اسمبلی حلقے - کانگریسی امیدواروں کا اعلان

کانگریس پاٹی نے تلنگانہ کے اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا آج رات اعلان کردیا۔ اس طرح امیدواروں کے ناموں کو لے کر دو دن سے جاری تجسس ختم ہوگیا۔ کانگریس پارٹی نے 111 اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالا لکشمیا اور سینئر قائد کے جانا ریڈی بھی شامل ہیں۔ فہرست میں سابق وزراء اتم کمار ریڈی، سدرشن ریڈی، سریدھر بابو اور ڈی کے ارونام کے نام بھی شامل ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اسمبلی حلقہ میدک اور سکندرآباد سے دو فلم اسٹارس وجئے شانتی اور جیا سدھا کو امیدوار بنایا ہے۔ پچھلے انتخابات میں وجئے شانتی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ٹکٹ پر میدک لوک سبھا حلقہ سے منتخب ہوئی تھیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ جیا سدھا کو سکندرآباد اسمبلی حلقہ سے پارٹی نے دوبارہ نامزد کیا ہے۔ رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کو عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے 8اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ ریاست میں وہ سی پی آئی کے ساتھ مفاہمت کرے گی۔ کانگریس نے تلنگانہ میں 17کے منجملہ 16 لوک سبھا نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے جبکہ ایک حلقہ کو کسی اتحادی جماعت کیلئے چھوڑ دیا ہے جو سی پی آئی ہوسکتی ہے۔ دو دن قبل پارٹی نے 110اسمبلی حلقوں اور 16لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ لوک سبھا حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا لیکن اسمبلی حلقوں کیلئے ناموں کے اعلان کو ادھورا چھوڑ دیا گیاتھا۔ ہفتہ کی رات کو پارٹی قائد رندیپ سنگھ سرجی والا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کی فہرست میڈیا کو پیش کرتے ہوئے اچانک اسے ادھورا ہی روک دیاتھا۔ بعد میں پارٹی ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی نے کہا تھا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جلکد ہی امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ اس طرح آج پارٹی نے 111اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے سینئر قائد آسکر فرنانڈیز نے آج یہ فہرست جاری کی۔ تلنگانہ میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات 30اپریل کو منعقد ہوں گے جبکہ سیما آندھرا میں 7مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ دیگر امیدواروں میں کاماریڈی سے محمد علی شبیر، جگتیال سے ٹی جیون ریڈی، راما گنڈم سے بابر سلیم پاشاہ، منتھنی سے سریدھر بابو، حضور آباد سے کے سدرشن ریڈی، ظہیر آباد سے جے گیتا ریڈی، ملک پیٹ سے وی این ریڈی، مشیر آباد سے ڈاکٹر ونئے کمار، خیریت آباد سے ڈی ناگیندر، جوہلی ہلز وشنووردھن ریڈی، کاروان روپ سنگھ، گوشہ محل مکیش گوڑ، چارمینار سے کے وینکٹیشن، چندرائن گٹہ ایم اشوین ریڈی، یاقوت پورہ سے بی آر سدانندمدیراج، گدوال ڈی کے ارونا، بہادر پورہ سید عبدالسمیع، محبوب نگر سے محمد عبیداﷲ کوتوال شامل ہیں۔

Congress releases list of candidates from Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں