ہند - امریکہ کشیدگی کو ختم کرنے کا وقت آ گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

ہند - امریکہ کشیدگی کو ختم کرنے کا وقت آ گیا

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی بھلانے اور دونوں ممالک کیلئے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ بندوق کی گولیاں رکھنے کے الزام پر ایک امریکی پولیس آفیسر کی نئی دہلی ایرپورٹ پر گرفتاری کے چند دن بعد امریکہ نے یہ بات کہی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہاکہ ہم نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی ختم کرکے پیشرفت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بندوق کی تین گولیاں رکھنے کے الزام پر نیویارک پولیس محکمہ کے آفیسر میانی انکارنیسن کی 11مارچ کو نئی دہلی میں گرفتاری کے بارے میں سوالات کے جواب دے رہی تھیے۔ انہوں نے کل نامہ نگاروں سے کہاکہ راز داری کے عوامل کے پیش نظر کیس کے بارے میں ہم مخصوص معلومات فراہم نہیں کرسکتے۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہندوستان بھی ایسا ہی کرے گا۔ ہندوستان نہایت قریبی اور بھروسہ مند شراکت دار ہے۔ نیویارک کے کانگریس مین پیٹر کنگن نے انکارنیسن کی گرفتاری کو ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبر گاڑے کی گرفتاری کے جواب میں کیا جانے والا اقدام قرار دیاتھا۔

After NYPD cop arrest at IGI, US tells India to get past tensions and move on

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں