ہندوستانی کی حیثیت سے ووٹ دینے کی اپیل - دیوان اجمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-16

ہندوستانی کی حیثیت سے ووٹ دینے کی اپیل - دیوان اجمیر

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے دیوان سید زین العابدین نے آج عوام سے کہا کہ وہ بےخوف ہو کر اور فرقہ وارانہ جنونیت کے بغیر ووٹ دیں تاکہ جمہوریت مستحکم ہو سکے۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ایسی سیاسی و مذہبی طاقتوں سے ہوشیار رہیں جنہوں نے انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لیے تقاریر کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو ایک مخصوص شخص کا نام لے کر ڈرا رہی ہیں اور اپنے مفاد میں مسلم رائے دہندگان کو تقسیم کرنے کے لیے ایک ماحول پیدا کر رہی ہیں لیکن ایسی سیاسی جماعت کے لیے ووٹ دینا چاہیے جس کی پالیسیاں اور مظاہرہ قوم کے مفاد میں ہو اور ایسی جماعت کی تائید کرنا چاہیے جس سے مسلمانوں کو محفوظ مستقبل حاصل ہو سکے۔ مذہب کی بنیاد پر رائے دہی سے نفرت اور انتقام کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں اسی لیے مسلمان کی حیثیت کے بجائے ایک ہندوستانی کی حیثیت سے ووٹ دیا جانا چاہیے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں