ممبئی کے ساحلی سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کو سخت خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

ممبئی کے ساحلی سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کو سخت خطرہ

ممبئی۔
(ایجنسیاں)
کوسٹ گارڈس کے ذریعہ کی گئی اچانک جانچ پڑتال میں یہ سنسنی خیز اور حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ ماہی گیروں کی متعدد کشتیاں صرف ایک ہی نام اور لائسنس کے تحت ماہی گیری میں مصروف ہے۔ ماہی گیروں کی ایک تنظیم اکھل بھارتیہ مہاراشٹر مچھی مارکرتی سمیتی نے مذکورہ انکشاف پر کہا ہے کہ اس طرح ممبئی کے ساحلی علاقوں کی سکیورٹی کو سخت خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ تنظیم کے صدر دامودر تانڈیل کے مطابق حائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ ساحلی سرحدی سکویرٹی کے انتظامات کو دہشت گرد آسانی سے پار کرسکتے ہیں۔ ماہی گیروں کی اس تنظیم نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ انڈین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو 26/11 سے سبق حاصل کرنا چاہئے جس میں دہشت گرد سمندر کے ہی راستہ سے ممبئی میں داخل ہوئے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہورہا ہے۔ تانڈیل نے بتایاکہ ممبئی کوسٹ گارڈ کے دفتر میں گذشتہ ماہ ہوئی ایک میٹنگ میں کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ اچانک کی گئی جانچ میں پایا گیا کہ چار سے پانچ ماہی گیری گستیاں صرف ایک ہی نام اور ایک ہی لائسنس کے تحت ماہی گیر کررہی تھیں حتی کہ ان کا رنگ وغیرہ بھی یکساں تھا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس میٹنگ میں ماہی گیروں کی تنظیموں کے نمائندے اور بحریہ، کسٹمس، ممبئی پولیس و اواین جی سی کے افسران نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ 159 لائسنسوں کے ذریعہ کم ازکم سات سو آٹھ کشتیوں کے ذریعے ماہی گیری ہورہی ہے جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ ایک ہی لائسنس کے تحت کئی کشتیوں کو ایک ہی نام، نمبر اور رنگ کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی کی ساحلی سرحدی سکیورٹی کو اس طرح آسانی سے توڑا جاسکتا ہے کیونکہ سمندر میں ماہی گیری کررہی سات آٹھ سو کشتیاں حکومت کے ریکارڈ میں ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسی کشتیوں پر حکومت کے ذریعے قدغن لگانا چاہئے۔

Severe threat to the security of mumbai coastal border areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں