توہین آمیز مہم کے خلاف عامر خان کی پولیس سے شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

توہین آمیز مہم کے خلاف عامر خان کی پولیس سے شکایت

ممبئی۔
(پی ٹی آئی)
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ممبئی پولیس سے شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ مخصوص مسئلہ پر ان کے شو اور ان کی شہرت کو داغدار کرنے کیلئے چند سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ پر ان کے خلاف رسوا کن مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کی شکایت پر ابتدائی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ 48سالہ اداکار نے کل ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹرس میں جوائنٹ پولیس کمشنر (کرائم) سدانند داتے سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر زیر گشت ان کے بارے میں دروغ گوئی پر مبنی معاندانہ پیامات سے انہیں واقف کروایا۔ جوائنٹ کمشنر نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ عامر خان نے ہم سے اس بات کی شکایت کی ہے کہ ان کے خلاف چند قابل اعتراض پیامات گشت کروائے جارہے ہیں۔ ابتدائی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ توقع ہے کہ عامر کل ہمیں مزید تفصیلات سے واقف کروائیں۔ دریں اثناء اداکار نے فیس بک پر مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اندیشوں کا جواب دیں۔ اداکار نے بتایاکہ ستے میو جیتے کے پہلے دور کا تعلق مغربی بنگال میں ہنس پکور کے ہیومانٹی سنٹر سے تھا جو ڈاکٹر اجیے مستری اور ان کی اہلیہ کے خیراتی ہاسپٹل کی جانب سے چلایا جارہا ہے جبکہ یہ صورتحال سماجی میڈیا پر ظاہر کردہ بات کے مغائر ہے۔

Aamir Khan lodges complaint with Mumbai police over defamatory campaign against him on Facebook

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں