پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-20

پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-20

پریس نوٹ
تعلیمی ادارے قائم کرنا ان کے ذریعہ بچوں کو مذہبی تعیم فراہم کرنا اور اپنا پسندیدہ نظام تعلیم اور نظام تربیت کو نافذ کرنا ایک بنیادی حق ہے جو اقلیتوں کو دیا گیا ہے، اس پس منطر میں آر ٹی ای قانون سے دینی مدارس و مکاتب کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے، مدرسہ کو حکومت سے رجسٹرڈ کرانا قانونی طورپر لازم نہیں ہے اور اگر کوئی ادارہ اپنے آپ کو کسی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرائے تو یہ اس کا اختیاری عمل ہے اس پر ہرگز مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ دینی مدارس بورڈ آندھراپردیش کے صدر مولانا جمال الرحمن مفتاحی، جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی، مشیر قانونی جناب محمد عبدالرحیم قریشی، مولانا احمد محی الدین نظامی، مولانا صفی احمد مدنی، مولانا میر قطب الدین علی چشتی نائب صدور کے علاوہ اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مولانا رحیم الدین انصاری، سکریٹری مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد عبدالقوی، جناب میر مقبول علی ہاشمی خازن، مولانا مقصود یمانی آرگنائزر بورڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ بیان اس پس منظر میں دیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چلڈرن ڈیولپمنٹ ایجنسی کی جانب سے لڑکے اور لڑکیوں کے بعض تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کی گئی ہیں اور ان پر نہایت ناشائستہ الزامات لگائے جارہے ہیں۔ یہ بالکل غیر آئینی اور اپنے دائرہ سے متجاوز عمل ہے، اس لئے بورڈ متنبہ کرتا ہے کہ ہراسانی پیدا کرنے والے اس طرح کے عمل سے سرکاری اداروں کو اجتناب کرنا چاہئے، لڑکیوں کی دینی درسگاہیں پوری طرح اخلاقی اقدار پر مبنی اور طالبات کی ناموس کی محافظ ہیں، اس لئے ان درسگاہوں پوری طرح اخلاقی اقدار پر مبنی اور طالبات کی ناموس کی محافظ ہیں، اس لئے ان درسگاہوں میں مخلوط تعلیم کی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے، ان اداروں میں یہ کہ اخلاقیات کی تعلیم ہوتی ہے بلکہ بہتر تربیت کیلئے اخلاقی ماحول بھی فراہم کیا جاتاہے، دینی مدارس بورڈ آندھراپردیش ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چلڈرن ڈیولپمنٹ ایجنسی سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے عمل سے باز رہے، خواہ مخواہ پرامن فضاء کو مکدر نہ کرے اور مسلمانوں کے مذہبی اداروں میں مداخلت کی کوشش نہ کی جائے۔

پریس نوٹ
سالار جنگ میوزیم لائبریری کے زیر اہتمام دو یومی سمینار بعنوان"مختلف زبانوں میں سیرت النبیؐ کے ماخذ" 25اور26 مارچ کو 11بجے دن منعقد ہوگا۔ مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ افتتاح کریں گے۔ پروفیسر عبدالمجید سابق صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ، صدر شعبہ مخطوطات و کتب خانہ سالار جنگ میوزیم جناب احمد علی نے بتایاکہ سمینار میں حیدرآباد کے جامعات، جامعہ عثمانیہ، جامعہ نظامیہ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی، انگلش و فاران لینگویج یونیورسٹی، ویمنس کالج اور اردو اورینٹل کالج اور سالار جنگ میوزیم کے دانشوران اپنے مقالے پیش کریں گے۔ امریکہ کی محترمہ فیروزہ پاپین متین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

پریس نوٹ
دوردرشن کیندر رامنتا پورسے انجمن پروگرام میں 21مارچ جمعہ کو 9:30 بجے صبح "تعلیمی ترقی اور اقلیتیں" عنوان سے ایک پروگرام پیش کیا جارہا ہے جس میں پروفیسر ایس اے شکور نے تعلیمی مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ انٹرویو صبیحہ بانو نے لیا ہے۔ دوردرشن کیندر کے انجمن پروگرام میں ہفتہ 22مارچ کو دوپہر 2:30بجے دن "ننھے ستارے" عنوان سے ایک پروگرام پیش کیا جارہا ہے جس میں گلین ڈیل اکیڈیمی اسکول کے طلباء نے مزاحیہ مشاعرہ، غزل و ترانہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ چنبیلی پروگرام میں پیر 24مارچ کو 11:30 بجے صبح آر بی آئی اویرنس پروگرام عنوان سے ایک پروگرام پیش کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں جعلی نوٹوں کی پہچان سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے۔ آر بی آئی کے افسروں نے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں